اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.55 قیمت فروخت : 279.05
  • یورو قیمت خرید: 326.96 قیمت فروخت : 327.55
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.04 قیمت فروخت : 377.72
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 201.56 قیمت فروخت : 201.92
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.45 قیمت فروخت : 203.81
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.77
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.24 قیمت فروخت : 74.37
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.84 قیمت فروخت : 75.97
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.15 قیمت فروخت : 911.78
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 487000 دس گرام : 417500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 446413 دس گرام : 382706
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8788 دس گرام : 7542
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

حکومت کا ایم ایل ون ریلوے ٹریک پر کام شروع کرنے کا اعلان، لاگت 6.66 ارب ڈالر ہوگی

14 May 2026
14 May 2026

(لاہور نیوز) وزارتِ ریلوے نے قومی اسمبلی میں کراچی سے پشاور تک 1,726 کلومیٹر طویل مین لائن ون ریلوے ٹریک کی اپ گریڈیشن کا تفصیلی منصوبہ پیش کردیا ہے۔

حکومتی دستاویزات کے مطابق یہ میگا منصوبہ 5 مراحل میں مکمل کیا جائے گا جس پر مجموعی طور پر 6.66 ارب ڈالر لاگت آئے گی، منصوبے کے پہلے مرحلے میں 480 کلومیٹر طویل کراچی تا روہڑی ریلوے سیکشن پر کام شروع کیا جائے گا۔

اس منصوبے کی سنگ بنیاد تقریب رواں سال متوقع ہے، کراچی تا روہڑی سیکشن کی تعمیراتی لاگت تقریباً 2 ارب ڈالر مقرر کی گئی ہے جبکہ اس مرحلے کو 3 سال میں مکمل کیا جائے گا، دوسرے مرحلے میں 449 کلومیٹر طویل روہڑی تا ملتان ریلوے ٹریک کو اپ گریڈ کیا جائے گا، جس پر ایک ارب 26 کروڑ ڈالر لاگت آئے گی۔

وزارت نے بتایا کہ تیسرے مرحلے میں 334 کلومیٹر طویل ملتان تا لاہور سیکشن کی اپ گریڈیشن شامل ہے، اس حصے پر تقریباً 88 کروڑ ڈالر خرچ ہوں گے جبکہ اسے دو سال میں مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

چوتھے مرحلے کے تحت لاہور تا راولپنڈی ریلوے ٹریک کو جدید بنایا جائے گا، 289 کلومیٹر طویل اس سیکشن پر ایک ارب 56 کروڑ ڈالر لاگت آئے گی اور یہ منصوبہ 3 سال میں مکمل ہوگا۔

آخری مرحلے میں 174 کلومیٹر طویل راولپنڈی تا پشاور ریلوے ٹریک کی اپ گریڈیشن کی جائے گی، اس حصے پر 92 کروڑ ڈالر لاگت آئے گی جبکہ اسے 2 سال میں مکمل کیا جائے گا۔

حکومت کے مطابق ایم ایل ون منصوبہ پاکستان کے ریلوے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے، سفر کے دورانیے میں کمی اور مال برداری کے نظام کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے