اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.55 قیمت فروخت : 279.05
  • یورو قیمت خرید: 326.96 قیمت فروخت : 327.55
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.04 قیمت فروخت : 377.72
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 201.56 قیمت فروخت : 201.92
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.45 قیمت فروخت : 203.81
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.77
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.24 قیمت فروخت : 74.37
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.84 قیمت فروخت : 75.97
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.15 قیمت فروخت : 911.78
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 487000 دس گرام : 417500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 446413 دس گرام : 382706
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8788 دس گرام : 7542
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

وزیر خزانہ پہلے ملکی پانڈا بانڈ اجرا کیلئے چین روانہ

13 May 2026
13 May 2026

(لاہورنیوز) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب پاکستان کے پہلے پانڈا بانڈ اجرا کیلئے چین روانہ ہو گئے۔

 

وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان پہلی بار پانڈا بانڈ کے ذریعے چینی سرمایہ مارکیٹ تک رسائی حاصل کرے گا، پروگرام کا مجموعی حجم ایک ارب ڈالر، ابتدائی اجرا 250 ملین ڈالر ہوگا۔

اِسی طرح پانڈا بانڈ اجرا کو اے ڈی بی اور اے آئی آئی بی کی معاونت حاصل ہے جسے پاکستان کی مالیاتی حکمت عملی میں اہم پیش رفت قراردیا گیا۔

حکام کا کہنا تھا کہ حکومت مارکیٹ بیسڈ فنانسنگ کی جانب بڑھ رہی ہے، پانڈا بانڈ عالمی سرمایہ کاروں کے پاکستان پر اعتماد کا مظہر ہے، چین کی سرمایہ مارکیٹ دنیا کی بڑی اور گہری کیپیٹل مارکیٹس میں شامل ہے۔

وزارت خزانہ نے کہا کہ پانڈا بانڈ سے پاکستان کے فنانسنگ ذرائع میں تنوع آئے گا ، بیجنگ میں بانڈ اجرا کی تقریب میں عالمی مالیاتی ادارے شریک ہوں گے،تقریب میں پاکستان کی معیشت اور سرمایہ کاری مواقع پر خصوصی پریزنٹیشن دی جائے گی۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب تقریب سے پاکستان کی معاشی بحالی اور اصلاحات پر خطاب کریں گے، اسِ کے علاوہ چینی حکام، سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں سے ملاقاتیں متوقع ہیں ۔

مزید برآں پانڈا بانڈ اجرا پاک چین اقتصادی تعاون میں نئی پیش رفت ہوگی اور معاشی سفارت کاری کا اہم سنگ میل ثابت ہو گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے