اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.55 قیمت فروخت : 279.05
  • یورو قیمت خرید: 326.96 قیمت فروخت : 327.55
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.04 قیمت فروخت : 377.72
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 201.56 قیمت فروخت : 201.92
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.45 قیمت فروخت : 203.81
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.77
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.24 قیمت فروخت : 74.37
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.84 قیمت فروخت : 75.97
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.15 قیمت فروخت : 911.78
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 487000 دس گرام : 417500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 446413 دس گرام : 382706
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8788 دس گرام : 7542
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

انسدادِ زنا بالجبر تفتیش و سماعت مقدمہ ترمیمی بل 2025 قومی اسمبلی میں منظور

12 May 2026
12 May 2026

(لاہور نیوز) انسدادِ زنا بالجبر تفتیش و سماعت مقدمہ ترمیمی بل 2025 قومی اسمبلی میں منظور کر لیا گیا۔

بل رکن قومی اسمبلی نوشین افتخار نے پیش کیا، جس میں انسداد زنا بالجبر ایکٹ 2021 میں ترامیم کی گئی ، ایکٹ میں لفظ خصوصی عدالت کو عدالت برائے اطفال سے تبدیل کر دیا جائے گا۔

ترمیمی بل میں بتایا گیا کہ بچے کے ساتھ مبینہ زیادتی پر پولیس 24 گھنٹے کے اندر طبی معائنہ کو یقینی بنائے گی، بچے کے وقار، تحفط اور رازداری کو برقرار رکھتے ہوئے فرانزک سے معائنہ کرایا جائے گا۔

متن میں لکھا گیا کہ جنسی زیادتی،بچوں کے استحصال پر عدالت ضمانت نہیں دے گی جب تک غیر معمولی حالات نہ ہوں، بچہ کی حفاظت اور بہبود کا جائزہ لینے کے بعد ہی ضمانت دی جا سکتی ہے ، بل کا مقصد متاثرہ بچوں کو انصاف کے حصول میں تاخیر کو دور کرنا ہے۔

اِسی ترمیمی بل میں کہا گیا کہ ہر ضلع، شہر میں بچوں کی عدالتیں قائم کرنا ہے، طویل قانونی کارروائیاں اور ثبوتوں کی کمی، متاثرین کے لیے مشکلات پیدا کرتی ہیں،عدالت برائے اطفال کے قیام سے بچوں کو بروقت انصاف ملے گا ، بچوں سے زیادتی کے مقدمات کو فوری اور ترجیحی بنیادوں پر نمٹانے پر زور دیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے