اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.01 قیمت فروخت : 41.08
  • یورو قیمت خرید: 327.52 قیمت فروخت : 328.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.74 قیمت فروخت : 378.42
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 201.39 قیمت فروخت : 201.76
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.52 قیمت فروخت : 203.89
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.78
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.85 قیمت فروخت : 75.99
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.31 قیمت فروخت : 911.94
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 491400 دس گرام : 421300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 450447 دس گرام : 386189
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8378 دس گرام : 7190
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

غالب مارکیٹ سے خواتین پر مشتمل جیب تراش گروپ گرفتار

12 May 2026
12 May 2026

(لاہور نیوز) تھانہ غالب مارکیٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خواتین پر مشتمل جیب تراش گروپ کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق دونوں خواتین ملزمان کو ایم ایم عالم روڈ سے گرفتار کیا گیا، جہاں وہ ایک بوتیک میں واردات کی منصوبہ بندی کر رہی تھیں، گرفتار خواتین کی شناخت ثناء اور کنول کے نام سے ہوئی ہے۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق خواتین ملزمان شاپنگ کیلئے آنے والی خواتین کے پرس، نقدی اور موبائل فون چوری کرنے میں ملوث تھیں، چند روز قبل بھی ملزمان نے ایم ایم عالم روڈ پر واقع ایک بوتیک میں واردات کی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں خواتین ملزمان کو واردات کے بعد فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے، گرفتار ملزمان ریکارڈ یافتہ ہیں اور ان کے قبضے سے بلیڈ اور نقدی بھی برآمد کی گئی ہے۔

پولیس نے خواتین کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے، ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی کا کہنا ہے کہ جرائم پر قابو پانا پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے