اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.01 قیمت فروخت : 41.08
  • یورو قیمت خرید: 327.52 قیمت فروخت : 328.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.74 قیمت فروخت : 378.42
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 201.39 قیمت فروخت : 201.76
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.52 قیمت فروخت : 203.89
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.78
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.85 قیمت فروخت : 75.99
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.31 قیمت فروخت : 911.94
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 491400 دس گرام : 421300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 450447 دس گرام : 386189
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8378 دس گرام : 7190
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

وزیر پٹرولیم کی ریفائنری سربراہان سے ملاقات، مکمل معاونت کی یقین دہانی

11 May 2026
11 May 2026

(لاہورنیوز) وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک کی ریفائنری سربراہان کے ساتھ اہم ملاقات ہوئی، وفاقی وزیر پٹرولیم نے ریفائنری سیکٹر کو مکمل معاونت کی یقین دہانی کرائی۔

 

ملاقات کے اعلامیہ کے مطابق جس میں براؤن فیلڈ ریفائنری اپ گریڈیشن پالیسی پر مؤثر عملدرآمد کے لیے اقدامات تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا، ریفائنری پالیسی پر پیش رفت تعطل کا شکار ہونے پر وزیر پٹرولیم نے اظہار تشویش کیا۔

علی پرویز ملک نے کہا کہ ریفائنریوں کی جدید کاری اور شعبے میں طویل المدتی سرمایہ کاری کے لیے رکاوٹوں کا خاتمہ ناگزیر ہے، ریفائنری اپ گریڈیشن منصوبوں کے لئے پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس استثنیٰ بڑا مسئلہ قرار دیا گیا۔

اجلاس کے دوران ریفائننگ پالیسیوں اور اپ گریڈیشن معاہدے کے ٹیمپلیٹ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، ریفائنری سربراہان نے عملی تجاویز پیش کیں۔علی پرویز ملک نے ہدایت کی کہ آئندہ بجٹ کی تیاری سے قبل مسائل کے حل کے لیے جامع تجاویز متعلقہ فورم کو ارسال کی جائیں۔

وفاقی وزیر پٹرولیم نے کہا کہ حکومت ریفائنری اپ گریڈیشن کی مکمل حمایت کرے گی، ریفائنری سیکٹر توانائی تحفظ کے لیے کلیدی قومی اثاثہ ہے۔

علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ امریکہ ایران تنازع نے بیرونی سپلائی پر انحصار کم کرنے کی ضرورت بڑھا دی، ریفائنری اپ گریڈیشن سے پیداواری صلاحیت اور کارکردگی میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اپ گریڈیشن کے بعد یورو فائیو معیار کا صاف ایندھن تیار کیا جا سکے گا، یورو فائیو فیول سے آلودگی میں کمی اور ماحولیاتی بہتری ممکن ہوگی۔

وفاقی وزیر پٹرولیم کا کہنا تھا کہ ریفائنری اپ گریڈیشن سے بہتر انجن کارکردگی اور کم اخراج یقینی ہوگا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے