اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 511.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.81 قیمت فروخت : 40.88
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.70 قیمت فروخت : 279.20
  • یورو قیمت خرید: 326.47 قیمت فروخت : 327.05
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.11 قیمت فروخت : 377.79
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.25 قیمت فروخت : 200.61
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.43 قیمت فروخت : 204.80
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.32 قیمت فروخت : 74.44
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.90 قیمت فروخت : 76.03
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.74 قیمت فروخت : 911.38
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 491500 دس گرام : 421400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 450538 دس گرام : 386281
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7903 دس گرام : 6783
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ملٹی نیشنل جاپانی کمپنی کا ’’میڈان پاکستان‘‘ آٹوپارٹس بنانے کا اعلان

27 Apr 2026
27 Apr 2026

(لاہورنیوز) پاکستان کی آٹو انڈسٹری کیلئے ایک مثبت پیشرفت سامنے آئی ہے جہاں ایک ملٹی نیشنل جاپانی کمپنی نے ’’میڈ اِن پاکستان‘‘ آٹو پارٹس کی تیاری کو فروغ دینے کیلئے بڑی سرمایہ کاری کا اعلان کر دیا ہے۔

اس حوالے سے کمپنی کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو خط ارسال کر دیا گیا۔خط کے مطابق آٹو پارٹس کی مقامی تیاری کے جاری میگا پروجیکٹ میں مزید 1 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی منظوری دے دی گئی ہے، اس سے قبل اس منصوبے کیلئے 4 ارب 10 کروڑ روپے مختص کئے جا چکے تھے، جس کے بعد مجموعی سرمایہ کاری بڑھ کر 5 ارب 10 کروڑ روپے تک پہنچ جائے گی۔

خط میں بتایا گیا ہے کہ اس سرمایہ کاری کو جدید مشینری، نئے پلانٹس اور دیگر ضروری آلات کی تنصیب پر خرچ کیا جائے گا، تاکہ ملک میں اعلیٰ معیار کے آٹو پارٹس کی مقامی سطح پر تیاری ممکن بنائی جا سکے۔

کمپنی کے مطابق ایک منصوبہ پہلے ہی زیرِ تکمیل ہے جو 2026 تک مکمل ہوگا، جبکہ ایک نیا منصوبہ 2027 تک پایۂ تکمیل کو پہنچے گا۔خط میں کہا گیا کہ اس اقدام سے نہ صرف درآمدات میں کمی آئے گی اور قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہوگی بلکہ ملک میں روزگار

کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے، یہ پیش رفت پاکستان کی صنعتی خود کفالت کی جانب ایک اہم قدم قرار دی جا رہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے