اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 329.37 قیمت فروخت : 329.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.71 قیمت فروخت : 379.39
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.60 قیمت فروخت : 200.96
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.31 قیمت فروخت : 203.67
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.92 قیمت فروخت : 76.05
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 501800 دس گرام : 430200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 459980 دس گرام : 394347
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8290 دس گرام : 7115
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

مناواں میں پولیس کی کارروائی، پلازہ میں نقب زنی کرنے والا گینگ گرفتار

13 Apr 2026
13 Apr 2026

(لاہور نیوز) مناواں میں پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے رنگ روڈ کے قریب ایک پلازہ میں لاکھوں روپے مالیت کی نقب زنی کرنے والے گینگ کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ شہری علی سلمان کی درخواست پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس کے بعد لاہور پولیس نے فوری کارروائی کا آغاز کیا، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کی جانب سے ایس پی کینٹ کو ملزمان کی جلد گرفتاری کیلئے خصوصی ٹاسک دیا گیا تھا۔

ایس پی کینٹ اختر نواز کی ہدایت پر خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں، جبکہ ایس ایچ او مناواں زوالقرنین  نے پولیس ٹیم کے ہمراہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے صرف چار روز میں 3 رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزمان میں اطہر، صفدر اور شبیر شامل ہیں، پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے لیپ ٹاپ، ایل سی ڈی، موبائل فونز، پرنٹر، ڈی وی آر سسٹم، بیٹریاں، انورٹر، کیمرے اور غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش کیلئے کیس انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے