اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لٹن روڈ پولیس کی کارروائی، غیر قانونی کیمیکل ڈور کی سپلائی ناکام، 2 ملزمان گرفتار

07 Apr 2026
07 Apr 2026

(لاہور نیوز) لٹن روڈ پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی اور خطرناک کیمیکل ڈور کی سپلائی ناکام بنا دی، ایس ایچ او لٹن روڈ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ قاتل کیمیکل ڈور فروخت کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق ملزمان کو بہاولپور روڈ سے ڈور کے کارٹن سمیت گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے 51 عدد تیار کیمیکل ڈور کی چرخیاں بھی برآمد کر لی گئیں۔

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ کیمیکل ڈور تیار کر کے لاہور کے مختلف علاقوں میں فروخت کرتے تھے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت فہد اور مدثر کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا ہے۔

ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او لٹن روڈ اور ان کی ٹیم کو شاباش دی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے