اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

ملتان: رکشہ سلنڈر دھماکہ، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے رپورٹ طلب کر لی

05 Apr 2026
05 Apr 2026

(لاہور نیوز) ملتان میں پیش آنیوالے رکشہ سلنڈر دھماکے کا وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی، افسوسناک واقعہ میں 3 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہوئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ مریم نواز نےملتان میں رکشہ سلنڈر دھماکہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ہے اُنہوں نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے، حکام سے حادثے سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔

مریم نواز شریف نے زخمیوں کی بہترین علاج معالجہ کیلئے بھی ہدایت کی ہے۔

 

 

 

وزیراعلیٰ  نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کااظہار کیا ہے اُنہوں نےزخمی مسافروں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔

واضح رہے کہ آج ملتان میں مظفرگڑھ روڈ پر رکشے میں ایل پی جی سلنڈر پھٹنے سے آگ لگ گئی تھی جسکے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہوئے تھے۔

 

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے