اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

محکمہ صحت کے ملازمین پر بغیر اجازت سوشل میڈیا پر رائے دینے پر پابندی عائد

05 Apr 2026
05 Apr 2026

(لاہور نیوز) محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ حکومت پنجاب نے بغیر اجازت سوشل میڈیا پر رائے دینے پر پابندی عائد کر دی ۔ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈیکس کے سوشل میڈیا استعمال پر نئی گائیڈ لائنز جاری کر دی۔

سپیشلائزڈ ہیلتھ کے ملازمین کو سوشل میڈیا پر محتاط رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں، جاری کردہ مراسلہ کے مطابق حکومتی مؤقف کے خلاف پوسٹ یا بیان دینا خلاف ضابطہ قرار دیا گیا  ہے۔

غیر مجاز معلومات شیئر کرنا قابلِ سزا عمل ہوگا، ہدایات کی خلاف ورزی پر محکمانہ کارروائی ہو گی۔

محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ حکومت پنجاب کے مراسلہ میں مزید کہا گیا ہے کہ تمام میڈیکل یونیورسٹیز، کالجز، ٹیچنگ ہسپتالوں و انسٹی ٹیوشنز کو جاری رکھا جائے جبکہ سوشل میڈیا پر غیر ذمہ دارانہ پوسٹ کو بھی حکومتی مفاد کے خلاف تصور کیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے