اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

اورنج لائن میٹرو ٹرین پر مفت سفر، شناختی کارڈ دکھانا لازمی قرار

05 Apr 2026
05 Apr 2026

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں اورنج لائن میٹرو ٹرین کے ذریعے مفت سفر کرنے والے مسافروں کے لیے نئی شرط عائد کر دی گئی ہے، انتظامیہ کے مطابق ٹرین میں سفر کے لیے اب شناختی کارڈ ساتھ رکھنا لازمی ہوگا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ہر سٹیشن پر آنے والے مسافروں کا شناختی کارڈ چیک کیا جا رہا ہے، جبکہ شناختی کارڈ کے بغیر کسی بھی فرد کو ٹرین تک رسائی کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

ذرائع کے مطابق یہ احکامات آج صبح سے نافذ العمل ہو چکے ہیں، جس کے بعد سٹیشنز پر سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سفر کے دوران اپنا اصل شناختی کارڈ ہمراہ رکھیں تا کہ کسی قسم کی دشواری سے بچا جا سکے۔

انتظامیہ کا مزید کہنا ہے کہ یہ اقدام سکیورٹی اور سفری نظام کو بہتر بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے