اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

توانائی بچت: چاروں صوبوں سے مشاورت، مارکیٹیں جلد بند کرنے پر غور

04 Apr 2026
04 Apr 2026

(لاہور نیوز) توانائی کی بچت کے سلسلے میں چاروں صوبوں سے مشاورت کا عمل تیز کر دیا گیا۔

ذرائع  نے بتایا کہ صوبائی حکومتیں چیمبرز آف کامرس اور دیگر تجارتی تنظیموں سے رائے لے رہی ہیں جبکہ ڈسٹری بیوشن کمپنیز (ڈسکوز) سے متعلقہ ڈیٹا بھی اکٹھا کیا جا رہا ہے، توانائی کی کفایت شعاری کیلئے  مارکیٹس، دکانیں اور کمرشل زونز جلد بند کرنے کی تجویز زیر غور ہے، نیا شیڈول ملک گیر سطح پر ایک سے دو ماہ کیلئے لاگو کیا جا سکتا ہے، جس کے تحت دکانیں اور بازار صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک کھولنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

وزارت توانائی کے ذرائع کے مطابق یہ کفایت شعاری مہم میں تاجروں کا عملی حصہ تصور کیا جائے گا، بالکل ویسے ہی جیسے کابینہ اور سرکاری ملازمین  نے تنخواہوں اور پٹرول کی کٹوتی میں حصہ دیا، اس وقت ملک کو توانائی بچانے کی اشد ضرورت ہے اور اس اقدام سے لوڈشیڈنگ سے بچاؤ ممکن ہو گا جبکہ پٹرول کی بچت بھی اسی مہم کا حصہ ہو گی۔

تمام تجاویز کا جائزہ لینے کے بعد آئندہ ہفتے حتمی فیصلہ کیا جائے گا، وزارت توانائی کے ذرائع  نے امید ظاہر کی ہے کہ اس اقدام سے نہ صرف توانائی کی بچت ہو گی بلکہ ملک بھر میں تجارتی سرگرمیوں پر بھی منظم اثر پڑے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے