اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور چڑیا گھر میں افزائش نسل پروگرام، جانوروں کی جوڑا بندی کا آغاز

04 Apr 2026
04 Apr 2026

(لاہور نیوز) لاہور چڑیا گھر میں نایاب اور جنگلی جانوروں کی افزائش نسل کیلئے اہم اقدامات شروع کر دیئے گئے۔

وائلڈ لائف حکام کے مطابق جانوروں کی جوڑا بندی کا عمل تیز کر دیا گیا ہے، جنوبی افریقہ سے نر دریائی گھوڑا چڑیا گھر پہنچ گیا، جس کا مقصد پہلے سے موجود مادہ کے ساتھ جوڑا مکمل کرنا اور افزائش نسل کو فروغ دینا ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ چڑیا گھر میں موجود تنہا جانوروں کو جوڑوں میں تبدیل کرنے کیلئے عملی اقدامات جاری ہیں، اس سلسلے میں شیر اور ٹائیگرز کو بھی جوڑوں کی صورت میں رکھا جا رہا ہے تاکہ ان کی افزائش ممکن بنائی جا سکے۔

حکام کے مطابق سفید گینڈا تاحال ساتھی کا منتظر ہے، جبکہ لیپرڈ، جیگوار اور دیگر نایاب جانوروں کیلئے بھی موزوں جوڑے تلاش کئے جا رہے ہیں۔

وائلڈ لائف حکام کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد نہ صرف جانوروں کی قدرتی افزائش کو فروغ دینا ہے بلکہ چڑیا گھر میں نایاب نسلوں کو محفوظ بنانا بھی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے