اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

برائلر گوشت 595 روپے کلو مقرر، انڈوں کی قیمت میں بھی اضافہ

03 Apr 2026
03 Apr 2026

(لاہور نیوز) پولٹری مارکیٹ میں قیمتوں کا اتار چڑھاؤ جاری ہے، جس کے باعث برائلر مرغی اور انڈوں کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق برائلر مرغی کے نرخ میں 4 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد برائلر گوشت کی سرکاری قیمت 595 روپے فی کلو مقرر کر دی گئی ہے، جبکہ صافی گوشت شہریوں کو 660 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔

زندہ برائلر کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، فارم گیٹ ریٹ 383 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں زندہ برائلر 397 روپے فی کلو تک پہنچ گیا ہے، پرچون سطح پر یہی مرغی 411 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔

دوسری جانب انڈوں کی قیمت میں بھی 2 روپے فی درجن اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد انڈوں کی نئی قیمت 230 روپے فی درجن مقرر ہو گئی ہے، ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی ایک پیٹی کی قیمت 6 ہزار 780 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے