اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

عالمی منڈی میں اتار چڑھاؤ کے باوجود پاکستان میں پٹرولیم سپلائی مستحکم قرار

30 Mar 2026
30 Mar 2026

(لاہورنیوز) عالمی منڈی میں اتار چڑھاؤ کے باوجود پاکستان میں پٹرولیم سپلائی مستحکم قرار دے دی گئی، ڈیزل کے ذخائر 23 سے 24 دن کیلئے کافی، پٹرول کی دستیابی بھی تسلی بخش ہے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی صدارت میں کابینہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جائزہ کمیٹی اجلاس میں ملک میں فیول سٹاکس کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔جائزہ کمیٹی کو بریفنگ دی گئی کہ خام تیل کے ذخائر 11 دن کیلئے موجود ہیں، خام تیل کے مزید کارگو پاکستان کیلئے رواں دواں ہیں۔

شرکا کو بتایا گیا کہ اپریل کیلئے پٹرولیم درآمدی منصوبہ بندی مکمل کر لی گئی، اپریل کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی وافر سپلائی دستیاب ہے۔

کمیٹی کو بریف کیا گیا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں اور پریمیم میں نمایاں اضافہ ہوا، حکومت نے تیل کیلئے سستے معاہدوں کے ذریعے درآمدات جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔

 

اس موقع پر کمیٹی نے ریفائنریز کو مکمل استعداد پر چلانے کیلئے اقدامات تیز کرنے اور ذخیرہ اندوزی روکنے اور سپلائی بہتر بنانے کیلئے سخت نگرانی کی ہدایت کی۔

کمیٹی کو بتایا گیا کہ ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی طلب میں حالیہ ہفتوں میں اضافہ ہوا، قومی سطح پر سٹریٹجک پیٹرولیم ذخائر بنانے کی تیاری شروع کر دی گئی۔

اجلاس میں شپنگ اور انشورنس سمیت درآمدی معاملات پر بھی غور کیا گیا، فیول سپلائی چین کی مانیٹرنگ کیلئے ڈیجیٹل ڈیش بورڈ بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ عوام پر بوجھ کم رکھتے ہوئے فیول کی بلا تعطل فراہمی جاری ہے، مشکل عالمی حالات کے باوجود ملکی سپلائی صورتحال مستحکم ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے