اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 512.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.75 قیمت فروخت : 278.25
  • یورو قیمت خرید: 317.53 قیمت فروخت : 318.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.97 قیمت فروخت : 372.64
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.49 قیمت فروخت : 195.29
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.53 قیمت فروخت : 197.89
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.02 قیمت فروخت : 74.15
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.68 قیمت فروخت : 904.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ماڈل ٹاؤن: بڑی واردات ناکام، اسلحہ سمیت 2 ملزمان گرفتار

29 Mar 2026
29 Mar 2026

(لاہور نیوز) ماڈل ٹاؤن کچہری کے عقب سے اسلحہ بردار 2 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن جہانداد اکرم کے مطابق ملزمان کچہری کے عقب میں ریلوے لائنز کے قریب چھپے ہوئے تھے۔ چوکی چلڈرن ہسپتال پولیس نے خفیہ اطلاع پر ملزمان کو گرفتار کیا۔

ملزمان نے دورانِ تفتیش اعتراف کیا ہے کہ شاہ جمال کالونی میں ریکی کرکے واردات کرنے جا رہے تھے، ملزمان سے 32 بور ریوالور اور گولیاں برآمد کی گئیں ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ملزمان کے  بیانات اور محرکات کے حوالے سے مزید تفتیش بھی جاری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے