اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 907.74 قیمت فروخت : 909.37
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 470300 دس گرام : 403200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 431105 دس گرام : 369597
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7770 دس گرام : 6669
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور میں کیمیکل ڈور کی ترسیل ناکام، 2 ڈیلر گرفتار

29 Mar 2026
29 Mar 2026

(لاہور نیوز) مناواں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قاتل کیمیکل ڈور کی ترسیل ناکام بنا دی اور دو ڈیلرز کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان عثمان اور اسد اللہ کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی 38 کیمیکل ڈور کی چرخیاں برآمد کی گئیں۔

ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ آن لائن کیمیکل ڈور منگوا کر شہر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرتے تھے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے