اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 907.74 قیمت فروخت : 909.37
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 470300 دس گرام : 403200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 431105 دس گرام : 369597
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7770 دس گرام : 6669
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

اکبری گیٹ میں 5 سالہ بچی نالے میں گر کر جاں بحق

27 Mar 2026
27 Mar 2026

(لاہور نیوز) اکبری گیٹ کے علاقے میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں 5 سالہ بچی نالے میں گر کر جاں بحق ہو گئی۔

پولیس کے مطابق بچی گھر کے قریب کھڑے رکشہ پر بیٹھی ہوئی تھی کہ اچانک نالے کی دیوار گر گئی، عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دیوار گرنے کے باعث رکشہ سمیت معصوم بچی نالے میں جا گری۔

پولیس حکام کے مطابق یہ حادثہ تھانہ اکبری گیٹ کے عقب میں پیش آیا، جس کے بعد پولیس کی نفری فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور صورتحال کا جائزہ لیا۔

واقعے کے بعد علاقے میں فضا سوگوار ہو گئی، جبکہ شہریوں  نے خستہ حال انفراسٹرکچر پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے