اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 907.74 قیمت فروخت : 909.37
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 470300 دس گرام : 403200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 431105 دس گرام : 369597
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7770 دس گرام : 6669
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب حکومت کا کینال شپ ریسٹورنٹ منصوبہ تعطل کا شکار

27 Mar 2026
27 Mar 2026

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت کا کینال روڈ شپ ریسٹورنٹ منصوبہ مالی مشکلات کے باعث تعطل کا شکار ہو گیا، جہاں 20 کروڑ روپے خرچ ہونے کے باوجود منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔

ذرائع کے مطابق 45 کروڑ روپے لاگت کے اس منفرد سیاحتی منصوبے کیلئے رواں مالی سال میں 20 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کئے گئے تھے، جو مکمل طور پر خرچ ہو چکے ہیں، مزید فنڈز جاری نہ ہونے پر کنٹریکٹر  نے کام روک دیا ہے۔

کینال روڈ پر تعمیر ہونے والا یہ شپ ریسٹورنٹ لاہور کے نمایاں سیاحتی منصوبوں میں شمار کیا جا رہا تھا، تاہم فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث منصوبہ عملی طور پر فریز ہو چکا ہے اور اس کی تکمیل غیر یقینی کا شکار ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال میں مزید 25 کروڑ روپے جاری کئے جانے کی توقع ہے، جس کے بعد کنٹریکٹر دوبارہ کام شروع کر سکتا ہے۔

شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ لاہور کے بڑے ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر معمول بنتی جا رہی ہے، جس سے شہری ترقی کی رفتار متاثر ہو رہی ہے، ادھورے منصوبے حکومتی کارکردگی پر بھی سوالیہ نشان بن رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے