اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 907.74 قیمت فروخت : 909.37
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 470300 دس گرام : 403200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 431105 دس گرام : 369597
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7770 دس گرام : 6669
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

حج 2026: عازمین کیلئے پاک حج ایپ پر میڈیکل فارم بھرنا لازمی قرار

26 Mar 2026
26 Mar 2026

(لاہور نیوز) وفاقی مذہبی امور نے حج پر جانے والے عازمین کیلئے موبائل ایپلی کیشن پر میڈیکل فارم بھرنا لازمی قرار دے دیا۔

وزارت مذہبی امور  نے پاک حج ایپ پر میڈیکل سوال نامہ جاری کر دیا، مختلف امراض کے بارے میں معلومات مانگی گئی ہیں، جمعہ تک ہر حاجی کو فارم مکمل ہو گا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ سوالنامہ میں بلڈپریشر، امراض قلب اور شوگر  کے بارے میں دریافت کیا گیا، دمے، گنٹھیا اور تھائی رائیڈکی بیماری  کے بارے میں بھی بتاناہو گا، پاک حج موبائل ایپ پر ویزہ پرنٹ کرنے کا لنک بھی شامل کر دیا گیا۔

ترجمان وزارت کے مطابق حج پروازوں کا شیڈول بھی موبائل ایپ پر جاری کر دیا گیا، پاک حج ایپ پر مرحلہ وار نئی معلومات شامل کی جا رہی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے