اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب میں آج جمعہ کے روز سرکاری دفاتر جزوی طور پر کھلے رکھنے کا فیصلہ

27 Mar 2026
27 Mar 2026

(لاہور نیوز) کفایت شعاری مانیٹرنگ کمیٹی نے پنجاب میں جمعہ کے روز سرکاری دفاتر جزوی طور پر کھولنے کی سفارش منظور کر لی، دفاتر میں صرف ضروری سٹاف کام کرے گا۔

کفایت شعاری مانیٹرنگ کمیٹی کے اجلاس میں جمعہ کی چھٹی نہ کرنے کی سفارشات پیش کی گئیں۔

کمیٹی ممبرز نے کہا کہ جمعہ ، ہفتہ اور اتوار چھٹی ہونے سے لوگ زیادہ ٹریول کریں گے، لوگوں کے زیادہ سفر سے ایندھن کا استعمال بھی بڑھ جائے گا۔

جس کے بعد کمیٹی نے جمعہ کے دن جزوی طور پر سرکاری دفاتر کھولنے کی سفارش منظور کر لی ، جمعہ کے روز صرف ضروری سٹاف ہی دفاتر میں کام کرے گا۔  

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے