اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 907.74 قیمت فروخت : 909.37
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 470300 دس گرام : 403200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 431105 دس گرام : 369597
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7770 دس گرام : 6669
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا سینیٹر شیری رحمان کی بیٹی کے انتقال پر اظہارِ افسوس

22 Mar 2026
22 Mar 2026

(لاہور نیوز) پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے سینیٹر شیری رحمان کی بیٹی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کیا اور مرحومہ کے لئے دعا مغفرت کی، مریم نواز  نے کہا کہ والدین کیلئے اولاد کا بچھڑ جانا ناقابلِ برداشت صدمہ ہوتا ہے۔ 

دوسری جانب صدرِ مملکت آصف زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی سینیٹر شیری رحمٰن کی صاحبزادی کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔

آصف علی زرداری نے سینیٹر شیری رحمٰن کی صاحبزادی کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے جبکہ  وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اولاد کا غم ناقابلِ بیان ہوتا ہے، غم کی اس گھڑی میں ہم سوگوار خاندان کے غم میں شریک ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے