اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 907.74 قیمت فروخت : 909.37
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 470300 دس گرام : 403200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 431105 دس گرام : 369597
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7770 دس گرام : 6669
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور میں پتنگ بازوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 39 افراد گرفتار

22 Mar 2026
22 Mar 2026

(لاہور نیوز) کینٹ ڈویژن میں پتنگ بازی کے خلاف پولیس نے بڑا کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 39 افراد کو گرفتار کر لیا۔

کارروائیاں ایس پی کینٹ اختر نواز کی ہدایت پر مختلف علاقوں میں کی گئیں، پولیس ترجمان کے مطابق ملزمان کو پتنگ بازی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا اور ان کے قبضے سے پتنگیں اور ڈور بھی برآمد کی گئی، گرفتار افراد میں آصف، عدیل، ناصر، اویس، وقار اور قیصر سمیت دیگر شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ہربنس پورہ، باغبانپورہ اور باٹاپور کے علاقوں سے 13 افراد کو گرفتار کیا گیا، جبکہ فیکٹری ایریا، ڈیفنس اے، جنوبی چھاؤنی اور ڈیفنس بی سے 12 افراد پکڑے گئے، اسی طرح شمالی چھاؤنی، مصطفی آباد، ہئیر، غازی آباد، برکی اور ڈیفنس سی کے علاقوں سے مزید 14 پتنگ بازوں کو حراست میں لیا گیا۔

ایس پی کینٹ اختر نواز  نے کہا کہ پتنگ بازی ایک خطرناک اور جان لیوا کھیل ہے، جس سے قیمتی انسانی جانیں ضائع ہو سکتی ہیں، انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کو اس خونی کھیل سے دور رکھیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے