اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

بارشوں کے بعد ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ، این آئی ایچ کی وارننگ

19 Mar 2026
19 Mar 2026

(لاہور نیوز) نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) نے حالیہ بارشوں کے بعد ملک بھر میں ڈینگی کیسز بڑھنے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے صوبائی حکومتوں کو فوری اقدامات کی ہدایت کر دی۔

ادارے کے مطابق نمی اور کھڑے پانی کے باعث مچھروں کی افزائش میں اضافہ ہو رہا ہے، خاص طور پر شہری علاقوں میں، جبکہ گزشتہ برسوں میں بھی ڈینگی کیسز میں مسلسل اضافہ دیکھا گیا ہے۔

صحت حکام کو ہدایت دی گئی ہے کہ تشخیص کا نظام مؤثر بنایا جائے، مچھر مار مہم تیز کی جائے اور ہسپتالوں میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیاری مکمل رکھی جائے۔

عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں، جن میں مچھر بھگانے والی ادویات کا استعمال، مکمل لباس پہننا اور پانی جمع نہ ہونے دینا شامل ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے