اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

ایم بی بی ایس سیکنڈ پروفیشنل کے نتائج جاری، کامیابی کی شرح 82.28 فیصد رہی

12 Mar 2026
12 Mar 2026

(لاپور نیوز) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) کے زیر اہتمام سیکنڈ پروفیشنل ایم بی بی ایس ماڈیولر سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔

نتائج کے مطابق علامہ اقبال میڈیکل کالج لاہور کے محمد حمزہ مسعود نے 1050 میں سے 973 نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی، دوسری پوزیشن علامہ اقبال میڈیکل کالج لاہور کی اسماء خالد اور فاطمہ میموریل میڈیکل کالج لاہور کی عیشاء علی نے مشترکہ طور پر حاصل کی۔

دونوں امیدواروں نے 946 نمبر حاصل کیے جبکہ تیسری پوزیشن شالامار میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج لاہور کی ایمان علی خان نے 942 نمبر لے کر حاصل کی۔

امتحان میں صوبے بھر کے 44 میڈیکل کالجوں کے مجموعی طور پر 5867 امیدواروں نے شرکت کی جن میں سے 4821 کامیاب جبکہ 1038 ناکام قرار پائے،اس طرح مجموعی کامیابی کی شرح 82.28 فیصد رہی۔

ترجمان یو ایچ ایس کے مطابق یونیورسٹی نے پریکٹیکل امتحان ختم ہونے کے تیسرے ہی دن نتائج کا اعلان کر دیا، تمام نتائج یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی ویب سائٹ پر دیکھے جا سکتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے