اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 512.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.75 قیمت فروخت : 278.25
  • یورو قیمت خرید: 317.53 قیمت فروخت : 318.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.97 قیمت فروخت : 372.64
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.49 قیمت فروخت : 195.29
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.53 قیمت فروخت : 197.89
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.02 قیمت فروخت : 74.15
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.68 قیمت فروخت : 904.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سکیورٹی فورسز کا لکی مروت میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 5 خوارج جہنم واصل

15 Mar 2026
15 Mar 2026

(لاہور نیوز) سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں پانچ خوارج جہنم واصل کر دیے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں ہندوستانی پراکسی، فتنہ الہندستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے کارروائی کی۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا پتہ لگایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد پانچ بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے جانے والے بھارتی سپانسرڈ دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم رہے جن سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز علاقے میں پائے جانے والے دیگر بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری رکھے گی جب کہ ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ’عزم استحکام ویژن‘ کے تحت انسدادِ دہشتگردی مہم پوری رفتار سے چلا رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے