اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ایل پی جی مارکیٹرزایسوسی ایشن کا وزیرِ پیٹرولیم کو خط، قیمتوں پر نظرِ ثانی کا مطالبہ

15 Mar 2026
15 Mar 2026

(ویب ڈیسک) ایل پی جی مارکیٹرز ایسوسی ایشن نے وزیرِ پیٹرولیم کو خط لکھ کراوگرا کی کارروائیوں پر تحفظات کااظہارکردیا۔

ایل پی جی مارکیٹرزایسوسی ایشن نے وزیرِ پیٹرولیم کو خط لکھ کر اوگرا کی حالیہ کارروائیوں پر شدید تحفظات کا اظہارکرتے ہوئے ایل پی جی کی قیمتوں پر فوری نظرِثانی کا مطالبہ کیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق موجودہ سرکاری قیمتیں درآمدی لاگت سے کم ہیں، جس کے باعث درآمد کنندگان نے مزید ایل پی جی منگوانا کم کر دیا ہے، اگر صورتحال برقرار رہی تو ملک میں ایل پی جی کی سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

خط میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پاکستان میں ایل پی جی کی مقامی پیداوار صرف 30 فیصد ہے جبکہ ملک میں استعمال ہونے والی تقریباً 70 فیصد ایل پی جی درآمد کی جاتی ہے، اس لیے قیمتوں کا تعین موجودہ مارکیٹ صورتحال کے مطابق کیا جانا ضروری ہے۔

ایسوسی ایشن نے خبردار کیا ہے کہ اوگرا کی سخت کارروائیوں کے باعث ایل پی جی انڈسٹری کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور اگر یہ کارروائیاں نہ روکی گئیں تو پلانٹس اور آؤٹ لیٹس بند ہونے کا خدشہ پیدا ہوسکتا ہے۔

خط میں حکومت سے فوری مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ موجودہ حالات میں متعلقہ ادارے بھی ایل پی جی خریدنے سے قاصر ہیں، جس کے باعث ملک گیر سپلائی بحران پیدا ہوسکتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے