اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

تیل کی مزید کھیپ راستے میں، ذخائر مضبوط ہوں گے: وزیر خزانہ

14 Mar 2026
14 Mar 2026

(لاہورنیوز) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ تیل کی مزید کھیپ راستے میں ہے، ذخائر مزید مضبوط ہوں گے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے زیر صدارت پٹرولیم قیمتوں مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ملک میں پٹرولیم مصنوعات کے ذخائر تسلی بخش قرار دیئے گئے۔

اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ پٹرول اور ڈیزل کی فراہمی میں کسی تعطل کا خدشہ نہیں، کمیٹی اجلاس میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا جائزہ لیا گیا۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومت توانائی مارکیٹ کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے، ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی یقینی بنانا اولین ترجیح ہے۔

کمیٹی کی جانب سے ریفائنریز اور آئل کمپنیوں میں قریبی رابطے کی ہدایت کی گئی، ڈیزل، پٹرول، ایل پی جی اور جیٹ فیول سپلائی کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں تیل کے استعمال میں بچت کیلئے اقدامات پر غور کیا گیا، پٹرولیم سپلائی مانیٹرنگ کیلئے ڈیجیٹل ڈیش بورڈ کی تیاری کی جائے گی۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ توانائی صورتحال پر کمیٹی کا روزانہ اجلاس جاری رہے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے