اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 907.74 قیمت فروخت : 909.37
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 470300 دس گرام : 403200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 431105 دس گرام : 369597
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7770 دس گرام : 6669
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب حکومت کا سرکاری جہاز کے متعلق جھوٹا پروپیگنڈا پھیلانے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

15 Mar 2026
15 Mar 2026

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے سرکاری جہاز سے متعلق جھوٹا پروپیگنڈا پھیلانے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ سرکاری جہاز کے استعمال پر من گھڑت کہانیوں کی بدنیتی پر مبنی مہم جاری ہے جبکہ جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

پنجاب حکومت نے ملوث افراد اور پلیٹ فارمز کیخلاف عدالت جانے کا اعلان کیا، علاوہ ازیں ہتک عزت قانون 2024 کے تحت قانونی کارروائی کا فیصلہ بھی کیس گیا ہے۔

پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ جعلی خبریں پھیلانے والوں کو قانون کا سامنا کرنا ہو گا، بدنام کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن ہو گا، عوام کو گمراہ کرنے والوں کو بغیر نتیجے کے نہیں چھوڑا جائے گا۔

ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق غلط معلومات کا جواب نہیں، سیدھی قانونی کارروائی ہو گی، زیادہ سے زیادہ جرمانے کے حصول کیلئے عدالت سے رجوع کیا جائے گا، جعلی خبریں صحافت نہیں بلکہ کھلی بدنامی ہے، پروپیگنڈا مہم میں ملوث ہر فرد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے