اپ ڈیٹس
  • 237.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے: عظمیٰ بخاری

13 Mar 2026
13 Mar 2026

(لاہور نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں جرائم کی شرح میں تیزی سے کمی آئی ہے جو حکومت کی مؤثر حکمت عملی کا نتیجہ ہے۔

عظمیٰ بخاری کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بہتر حکمت عملی کی بدولت صوبے میں جرائم کی شرح کم ہوئی ہے، جرائم میں کمی لانے میں سی سی ڈی اور پنجاب پولیس نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے کئی اضلاع میں اب روزانہ ہونے والی معمولی جرائم کی وارداتیں بھی نمایاں طور پر کم ہو گئی ہیں، وزیراعلیٰ مریم نواز نے سی سی ڈی کی عوام میں بڑھتی ہوئی پذیرائی کو مدنظر رکھتے ہوئے اسے ایک پریمیئر ایجنسی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ پنجاب میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے اور جرائم کے اعداد و شمار اب کافی حوصلہ افزا ہیں، اب پنجاب میں کوئی بھی کسی ماں، بہن یا بیٹی کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کر سکتا۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ خواتین کا تحفظ وزیراعلیٰ مریم نواز کی پہلی ترجیح اور ان کی ریڈ لائن ہے، پنجاب پولیس کے ہر افسر اور اہلکار کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ شہریوں کو ”سر“ اور ”جناب“ کہہ کر مخاطب کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے