اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 907.74 قیمت فروخت : 909.37
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 470300 دس گرام : 403200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 431105 دس گرام : 369597
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7770 دس گرام : 6669
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعلیٰ پنجاب کلائمیٹ لیڈر شپ ڈویلپمنٹ انٹرن شپ پروگرام کا آغاز

15 Mar 2026
15 Mar 2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب کلائمیٹ لیڈر شپ ڈویلپمنٹ انٹرن شپ پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کے تحت انٹرنیز کو ماہانہ 60 ہزار روپے دیئے جائیں گے۔

کلائمیٹ لیڈر شپ ڈویلپمنٹ انٹرینز کو حکومت پنجاب کی طرف سے 3 ماہ کے بعد انٹرن شپ سرٹیفکیٹ بھی ملے گا، کلائمیٹ لیڈر شپ ڈویلپمنٹ انٹرن شپ پروگرام میں طالبات کے لئے 50 فیصد نشستیں مخصوص ہیں۔

کلائمیٹ لیڈر شپ ڈویلپمنٹ انٹرن شپ پروگرام کے ذریعے یونیسکو سرٹیفکیشن کا اجراء ممکن ہوگا، کلائمیٹ لیڈر شپ ڈویلپمنٹ انٹرن شپ پروگرام کے تحت جدید ترین لرنرننگ مینجمنٹ سسٹم سے آگاہی کا موقع ملے گا جبکہ کلائمیٹ لیڈر شپ انٹرنیز کو انوائر منٹ پروٹیکشن اتھارٹی کے آفیسر اور ماحولیاتی پالیسی یونٹ پر کام کرنے کاتجربہ بھی حاصل ہوسکے گا۔

کلائمیٹ لیڈر شپ ڈویلپمنٹ انٹرن شپ پروگرام کے لئے آن لائن اپلائی کرنے کی سہولت بھی موجود ہے جس کے تحت نوجوان epd.punjab.gov.pk/climateinternship پر 29 مارچ تک اپلائی کر سکتے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی بہتری کے مشن میں نوجوانوں کی شمولیت کا خیر مقدم کریں گے، ہر نوجوان کلائمیٹ لیڈر شپ ڈویلپمنٹ پروگرام کے ذریعے ماحولیاتی بہتری میں بھرپور کردار ادا کرسکتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے