اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

پنجاب میں جعلی ادویات کی فروخت، ڈرگ کنٹرول بورڈ کا 5 ادویات سے متعلق الرٹ

06 Mar 2026
06 Mar 2026

(لاہور نیوز) پنجاب کے میڈیکل سٹورز پر جعلی اور غیرمعیاری ادویات کی فروخت کے بعد پنجاب ڈرگ کنٹرول بورڈ نے5 ادویات سے متعلق الرٹ جاری کردیا۔

ٹیسٹنگ میں انکشاف ہوا کہ ادویات کے مخصوص بیچز جعلی اور غیرمعیاری نکلے۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ ہڈیوں اور کیلشیم کےمخصوص ملٹی وٹامن جعلی نکلے، اسلام آباد کی فارماسوٹیکل کمپنی کی جعلی ملٹی وٹامنزکی میڈیکل سٹورزمیں فروخت ہورہی ہے۔

ڈرگ کنٹرول بورڈ کے مطابق کھانسی کا معروف سیرپ غیرمعیاری اور ملاوٹ شدہ نکلا، اس کے علاوہ درد کا مخصوص انجیکشن بھی غیرمعیاری نکلا، انجیکشن میں ذرات کی موجودگی کا انکشاف ہوا۔

ڈرگ کنٹرول بورڈ کی رپورٹ کے مطابق درد کا انجیکشن لاہور جب کہ کھانسی کا سیرپ کراچی میں تیار کیا گیا۔

اس کے علاوہ جانوروں کے استعمال ہونے والے دو انجیکشنز بھی غیرمعیاری پائے گئے،  ادویات میں اصل اجزا کی مقدار معیار کے مطابق نہیں پائی گئی، جانوروں کی ادویات لاہور اور کراچی کی فارماسیوٹیکل کمپنیوں نے تیار کیں۔

دوسری جانب محکمہ صحت پنجاب نے ادویات کو میڈیکل سٹورز سے فوری واپس منگوانے کا حکم دے دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے