اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.46 قیمت فروخت : 40.53
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.30 قیمت فروخت : 279.80
  • یورو قیمت خرید: 324.55 قیمت فروخت : 325.13
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.57 قیمت فروخت : 374.14
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.61 قیمت فروخت : 196.97
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.51 قیمت فروخت : 204.88
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.78
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.04 قیمت فروخت : 76.18
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.30 قیمت فروخت : 913.93
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 531300 دس گرام : 455500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 487021 دس گرام : 417539
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8553 دس گرام : 7341
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

دل کے مریضوں میں خطرناک اضافہ، پی آئی سی ایمرجنسی میں ہجوم برقرار

26 Feb 2026
26 Feb 2026

(لاہور نیوز) پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) میں آنے والے دل کے مریضوں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ جاری ہے۔

گزشتہ آٹھ ماہ کے دوران ایمرجنسی میں 2,82,962 مریض رپورٹ ہوئے جبکہ 20,530 پروسیجرز مکمل کیے گئے اور 4,719 پرائمری پی سی آئیز انجام دی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق جولائی 2025 میں سب سے زیادہ 40,936 مریض ایمرجنسی میں آئے، جن میں 2,726 پروسیجرز اور 627 پرائمری پی سی آئیز کی گئیں۔ جنوری 2026 میں بھی 36,879 مریض رپورٹ ہوئے، جن میں 3,180 پروسیجرز اور 740 پرائمری پی سی آئیز کی گئیں۔

ذرائع کے مطابق معمولی ہارٹ اٹیک کے مریض طبی امداد کے بعد ڈسچارج کیے جا رہے ہیں جبکہ کئی مریض او پی ڈی میں لمبے وقت کے لیے ریفر کیے جا رہے ہیں۔ فوری پرائمری پی سی آئی نہ ہونے کی وجہ سے سنگین مریض بار بار ایمرجنسی آنے پر مجبور ہیں۔

پی آئی سی کے ایم ایس، ڈاکٹر عامر بٹ کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی میں آنے والے تمام مریضوں کو کیپیسٹی کے مطابق فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے اور لوڈ زیادہ ہونے کے باوجود مریضوں کے پروسیجرز اور انجیوپلاسٹی جاری ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے