اپ ڈیٹس
  • 266.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ملکی تجارتی خسارہ 8.4 فیصد بڑھ کر 2.98 ارب ڈالر

03 Mar 2026
03 Mar 2026

(لاہور نیوز) فروری 26ء میں تجارتی خسارہ 8.4 فیصد اضافے سے 2 ارب 98 کروڑ 10 لاکھ ڈالر رہا۔

رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ میں ملکی تجارتی خسارہ 25 فیصد بڑھ کر 25 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے۔

فروری 2026ء میں برآمدات 25.6 فیصد کم ہو کر 2 ارب 27 کروڑ 20 لاکھ ڈالر رہیں، جبکہ آٹھ ماہ کے دوران برآمدات 7.3 فیصد کمی کے ساتھ مجموعی طور پر 20 ارب 46 کروڑ 20 لاکھ ڈالر رہیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق فروری میں درآمدات 5 ارب 25 کروڑ 30 لاکھ ڈالر رہیں، رواں مالی سال کے آٹھ ماہ میں درآمدات 8.1 فیصد بڑھیں، تاہم ماہانہ بنیاد پر 9.5 فیصد اور سالانہ بنیاد پر 1.6 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے