اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب پیف ٹیک (PIFTAC) قائم کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا

24 Feb 2026
24 Feb 2026

(لاہور نیوز) پنجاب پیف ٹیک(PIFTAC) قائم کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی پراونشنل انٹیلی جنس فیوژن اسسمنٹ سینٹر آمد ہوئی جہاں اُنہیں پیف ٹیک اور امن وامان کے دیگر اُمور پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں پنجاب میں پہلی مرتبہ اینٹی ڈرون یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا، مریم نواز شریف نے اینٹی ڈرون یونٹ کی منظوری دے دی اور صوبے میں فوری طور پر سائبر کرائم سیل قائم کرنے کا حکم دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے مسلسل کومبنگ آپریشن کی ہدایت کی، داخلی اور خارجی راستوں پر جدید ترین سپیشل ڈیجیٹل سیکنر لگانے کے لئے فوری اقدامات کا حکم دیا۔

مریم نواز  نے عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کے لئے خصوصی ڈیش بورڈ بھی قائم کیا جائے جب کہ انہوں نے دہشتگروں اور جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے لئے وسل بلویئر سسٹم مستحکم کرنے کا بھی حکم دیا۔

وزیر اعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ پیف ٹیک میں سائبر سکیورٹی اور دیگر اُمور کے لئے اے آئی ہب بھی قائم کی جائے گی، دہشت گردوں کی کارروائی پر ری ایکشن کی بجائے پیشگی کارروائی کی پالیسی اپنائی جائے، پنجاب کو محفوظ ترین صوبہ بنانے چاہتے ہیں، عوام کے تحفظ کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے