اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

دہشت گردی کا ناسور جڑ سے اکھاڑنے کیلئے قوم افواج پاکستان کیساتھ ہے، گورنر پنجاب

22 Feb 2026
22 Feb 2026

(لاہور نیوز) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیےقوم افواج پاکستان کے ساتھ ہے۔

پاکستان سویٹ ہوم اسلام آباد پہنچنے پر چیئرمین پاکستان سویٹ ہوم زمرد خان  نے بچوں کے ہمراہ سردار سلیم حیدر خان کا استقبال کیا، اُنہوں نے سویٹ ہومز کے بے سہارا اور یتیم بچوں کے ساتھ افطاری کی اور بچوں کے ہمراہ وقت گزارا اور سرپرست اعلیٰ کی سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

اُنہوں نے کہا کہ میرے لئے باعث اعزاز ہے کہ میں سویٹ ہوم کے بچوں کے ساتھ افطاری کر رہا ہوں، ہمیں اس بابرکت مہینے میں اپنے اردگرد سفید پوش، بے سہارا افراد، بچوں کا خیال رکھنا ہے، رمضان المبارک خوشیاں بانٹنے اور رحمتیں سمیٹنے کا مہینہ ہے۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ بنوں میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر خودکش حملہ پر دل افسردہ ہے، لیفٹیننٹ کرنل گل فراز نے ملک کی سلامتی کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا جس پر ہمیں فخر ہے۔

سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ ہم اپنے شہداء کے اہل خانہ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے پوری قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ وطن کا کا دفاع کرنا سب سے مقدم فریضہ ہے، شہداء اور غازی ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں، افغانستان کی سر زمین ہمارے خلاف استعمال ہو گی تو ہماری افواج وہاں پر موجود دہشت گردوں کو نشانہ بنائیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے