اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

افغانستان پاکستان کے تحفظات کا ازالہ کرنے سے انکاری ہے: سپیکر قومی اسمبلی

22 Feb 2026
22 Feb 2026

(لاہور نیوز) سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ افغانستان پاکستان کے تحفظات کا ازالہ کرنے سے انکاری ہے۔

لاہور میں اپنے آبادی حلقے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کا کہنا کہ تمہارے حلقے میں کوئی گلی کچی نہ رہے، پنجاب حکومت کے عوامی فلاح و بہبود کیلئے اقدمات لائق تحسین ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب نے حلقہ این اے 120 کو سب سے زیادہ فنڈز دیے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ عام آدمی کی فلاح اور ترقی ہماری ترجیح ہے، گلیوں اور سیوریج کے نظام کو بہتر بنایا جا رہا ہے، امن سے رہیں، اگر کوئی میلی آنکھ سے دیکھے گا تو افواج اس کا دفاع کرے گی، ملک انشااللہ ترقی کرے گا۔

سپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ بے گناہ شہریوں پر حملے کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں ہو گی، قوم متحد ہے، خوارج کے خلاف جنگ میں بھی فتح یاب ہوں گے۔

ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان کا آج دنیا کے ہر ملک کے ساتھ اچھا تعلق ہے، افغانستان سے بار بار کہا اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف دہشتگردی کیلئے استعال نہ ہونے دے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان پاکستان کے تحفظات کا ازالہ کرنے سے انکاری ہے، پاکستان جنگ نہیں چاہتا، جب جنگ مسلط کی جائے گی تو پھر پاکستان کو جواب دینا بھی آتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے