اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب حکومت کا کارپوریٹ سیکٹر کیلئے اہم فیصلہ، پراپرٹی ٹرانسفر پراسٹامپ ڈیوٹی ختم

22 Feb 2026
22 Feb 2026

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے صوبے میں مرجرز کے نتیجے میں پراپرٹی ٹرانسفر پر اسٹامپ ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

پنجاب حکومت کا یہ نوٹیفکیشن لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے فیصلے  کے بعد جاری کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق عدالت اور سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان( ایس ای سی پی) سے منظور شدہ مرجر سکیمیں اسٹامپ ڈیوٹی سے مستثنیٰ ہوں گی۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ کمپنیز ایکٹ کے تحت انضمام پر پراپرٹی ٹرانسفر کو استثنیٰ حاصل ہوگا اور انضمام کے نتیجے میں جائیداد کی منتقلی پر اسٹامپ ڈیوٹی عائد نہیں ہوگی۔

ایس ای سی پی نے ری اسٹرکچرنگ میں رکاوٹ دور ہونے پرعدالت اور حکومتِ پنجاب کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ فیصلے سے سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے