اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سورج کی کرنیں تیز، لاہور کا درجہ حرارت بڑھنے لگا

21 Feb 2026
21 Feb 2026

(لاہور نیوز) باغوں کے شہر لاہور کا مطلع صاف ہے اور سورج نے تیز کرنیں بکھیرنا شروع کر دی ہیں، جس سے درجہ حرارت میں اضافہ ہو گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 54 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ پانچ کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں اور موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔

دوسری جانب آلودگی کے اعتبار سے لاہور ملک بھر میں تیسرے نمبر پر ہے، جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس 283 ریکارڈ کیا گیا ہے، جو صحت کے لیے مضر سطح کو ظاہر کرتا ہے۔ ماہرین نے شہریوں کو غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز اور ماسک کے استعمال کی ہدایت کی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے