اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب میں گاڑی مالکان کی بائیو میٹرک تصدیق کیلئے ایپ کا افتتاح

16 Feb 2026
16 Feb 2026

(لاہور نیوز) پنجاب میں گاڑی مالکان کی بائیو میٹرک تصدیق کیلئے پاک آ ئی ڈی ایپ کا افتتاح کر دیا گیا۔

اب پنجاب میں گاڑیوں کی رجسٹریشن، ٹرانسفر اور خریداری کیلئے مالکان کو تصدیق کے لیے دفاتر کے چکر نہیں کاٹنے پڑیں گے، پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم پاکستانی گاڑی مالکان گھر بیٹھے اپنی بائیو میٹرک تصدیق کروا سکیں گے۔

تصدیق کے بعد ای ہے اور دیگر سروسز کے ذریعے واجبات کی آن لائن ادائیگی کے بعد ٹرانسفر کا عمل شفاف تر ہو گا، پاک آ ئی ڈی ایپ کا افتتاح ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے آج اپنے آفس سے کیا۔  

ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے کہا کہ پاک آ ئی ڈی ایپ سے پنجاب کی دو کروڑ 60 لاکھ گاڑیوں کی ملکیت کی تبدیلی مزید آسان ہو گی، ملکیت کی تصدیق اور فیس کی ادائیگی کے بعد 48 گھنٹوں کے اندر ٹرانسفر کا عمل مکمل کر دیا جاتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے