اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

مریم نواز کا آلو کے کاشتکاروں کو درپیش مشکلات کے حل کیلئے وزیراعظم شہباز شریف کو خط

14 Feb 2026
14 Feb 2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے آلو کے کاشتکاروں کو درپیش مشکلات کے حل اور ان کے منافع میں اضافے کے لیے شہباز شریف کو خط لکھا ہے۔

خط میں آلو کی برآمدات بڑھانے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے درخواست کی ہے کہ نیشنل لاجسٹک کارپوریشن کے ذریعے آلو کی برآمدی سرگرمیوں میں تیزی لائی جائے تاکہ کاشتکاروں کو بہتر منڈی میسر آ سکے۔

وزیراعلیٓ مریم نواز شریف نے آلو کی برآمد میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے، برآمدی کرایوں میں 25 فیصد خصوصی رعایت دینے اور کاغذی کارروائی میں خصوصی نرمی برتنے کی بھی اپیل کی ہے۔ خط میں یورپی یونین، افریقہ اور امریکہ سمیت عالمی منڈیوں تک رسائی بڑھانے کے لیے عملی اقدامات کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ کے مطابق ان اقدامات سے آلو کے کاشتکاروں کو بہتر قیمتیں مل سکیں گی اور زرعی شعبے کو مجموعی طور پر فائدہ پہنچے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے