اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

بانی پی ٹی آئی بارے سپریم کورٹ کے حکم پر مکمل عملدرآمد ہو گا، سپیکر پنجاب اسمبلی

13 Feb 2026
13 Feb 2026

(لاہور نیوز) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے سپریم کورٹ کے حکم پر مکمل عملدرآمد ہو گا۔

 

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی رپورٹ میں نے تفصیل سے پڑھی ہے جو عدالت میں جمع کرائی گئی۔

ملک احمد خان  نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو پمز ہسپتال میں دستیاب مکمل طبی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں، پمز ہسپتال میں جو علاج ممکن تھا وہ کیا گیا۔

سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ عدالت کے حکم پر تحقیق ہو گی کہ ان کی آنکھ میں کیا مسئلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ کے حوالے سے قوانین بن چکے ہیں، الیکشن کمیشن ابتدائی حلقہ بندیوں کا عمل مکمل کر رہا ہے، حلقہ بندیاں مکمل ہونے کے فوری بعد بلدیاتی الیکشن ہو جائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے