اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

محکمہ موسمیات کی ملک کے جنوبی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

14 Feb 2026
14 Feb 2026

(لاہورنیوز) محکمہ موسمیات نے ملک کے جنوبی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کر دی۔

 

رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 16 اور 17 فروری کو بارش کا امکان ہے، کوئٹہ، زیارت، چمن اور گوادر سمیت کئی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ کے شہروں کراچی، حیدرآباد اور سکھر میں 17 فروری کو بارش ہو سکتی ہے، وزیرستان، بنوں اور ڈی آئی خان میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق ڈی جی خان، ملتان، بھکر اور بہاولپور میں ہلکی بارش اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے، شمالی بلوچستان، ڈی آئی خان، ڈی جی خان میں ژالہ باری ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق موسمی نظام کے باعث مختلف علاقوں میں تیز اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے، کاشتکاروں کو متوقع موسمی صورتحال کے پیش نظر فصلوں کے تحفظ کیلئے اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے