اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

رمضان المبارک میں بجلی بلا تعطل فراہم کرنے کا اعلان

14 Feb 2026
14 Feb 2026

(ویب ڈیسک) رمضان المبارک کے دوران سحری و افطار کے اہم اوقات میں بجلی کی بندش نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

لاہور میں رمضان المبارک کی آمد سے قبل بجلی کی فراہمی سے متعلق اہم اعلان سامنے آیا ہے جہاں لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے اعلی حکام  نے واضح کیا ہے کہ سحری و افطار کے اوقات میں بجلی کی بندش نہیں کی جائے گی تاکہ شہری عبادات اور گھریلو معمولات سکون سے انجام دے سکیں۔

چیف انجینئر رمضان بٹ نے بتایا کہ رمضان کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور کنٹرول مراکز کو الرٹ رکھا گیا ہے، حساس اوقات میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی اور شکایات کے فوری ازالے کیلئے خصوصی ٹیمیں بھی متحرک رہیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بسنت کے موقع پر بھی بجلی کی  بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا گیا تھا اور اسی طرز کی منصوبہ بندی رمضان کیلئے ترتیب دی گئی ہے جبکہ بجلی چوری اور نقصانات پر قابو پانے کیلئے نگرانی سخت کی گئی ہے تاکہ نظام پر غیر ضروری دباؤ کم رہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے