اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

میٹروز، سپیڈو اور الیکٹرک بسوں کے ڈرائیورز کیلئے ورکشاپس کا انعقاد

14 Feb 2026
14 Feb 2026

(لاہور نیوز) وزیر ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ بلال اکبر خان کی ہدایت پر میٹروز، سپیڈو اور الیکٹرک بسوں کے ڈرائیورز اور کنڈکٹرز کیلئے خصوصی تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا۔

تربیت کا مقصد مسافروں کے ساتھ بہتر رویہ، شائستگی اور پیشہ ورانہ اخلاقیات کو فروغ دینا ہے، ورکشاپس میں ہدایت کی گئی کہ عملہ ہر صورت بدتمیزی سے گریز کرے، مسافروں سے غیر ضروری گفتگو یا بحث میں نہ الجھے اور انہیں “سر” یا “میم” کہہ کر مخاطب کرے، وزیر ٹرانسپورٹ نے واضح کیا کہ بسوں میں کسی بھی قسم کی بدتمیزی یا ہراسانی پر فوری اور سخت ایکشن لیا جاتا ہے۔

بلال اکبر خان  نے مسافروں سے بدسلوکی کرنے والے ملازمین کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کا اعادہ کرتے ہوئے بتایا کہ چند روز قبل ایک مسافر سے ناروا سلوک کرنے والے کنڈکٹر کو ملازمت سے فارغ کر دیا گیا، مسافروں کے ساتھ زیادتی یا غیر مناسب رویہ اختیار کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی تاکہ پبلک ٹرانسپورٹ میں باوقار اور محفوظ سفر کو یقینی بنایا جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے