اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بینک برانچیں عازمین حج کو سعودی ویزہ بائیو میٹرک میں مدد فراہم کریں، ڈاکٹر ساجد محمود

10 Feb 2026
10 Feb 2026

(لاہور نیوز) سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر ساجد محمود چوہان کی زیر صدارت جاری حج آپریشن جائزہ کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ متعلقہ بینک برانچیں عازمین حج کو سعودی ویزہ بائیو میٹرک میں مدد فراہم کریں گی۔

اجلاس میں پاک حج ایپ کے ذریعے عازمین حج کو سعودی ویزہ بائیو میٹرک کی اہمیت سے آگاہ کرنے جبکہ تمام سٹیک ہولڈرز کو سعودی بائیو میٹرک سے متعلق موثر آگاہی اور سہولت دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ترجمان مذہبی امور کا کہنا ہے کہ عازمین حج کی آسانی کیلئے تاشیر سینٹرز اب صبح 9 تا 5 عازمین حج کو سہولت فراہم کریں گے جبکہ وزارت مذہبی امور  نے ڈائریکٹوریٹس میں بائیو میٹرک سہولت ڈیسک کے قیام کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

ساجد محمود کا کہنا ہے کہ 17 فروری کی ڈیڈ لائن حتمی ہے، مزید توسیع ممکن نہیں ہو گی تاہم رہ جانے والے عازمین پہلی فرصت میں سعودی ویزہ بائیو میٹرک مکمل کریں، سعودی ویزہ بائیو میٹرک کے بغیر حج ویزہ کا حصول ممکن نہیں ہو گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے