اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

رمضان المبارک سے پہلے متعدد اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ

06 Feb 2026
06 Feb 2026

(ویب ڈیسک)رمضان المبارک سے پہلے ٹماٹر، پیاز، لہسن اور چینی سمیت 12 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔ مہنگائی سالانہ بنیاد پر بڑھ کر 4.84 فیصد ہوگئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے مہنگائی اعشاریہ صفر نو فیصد اضافے سے سالانہ بنیاد پر 4.84 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ ٹماٹر، پیاز، لہسن، دال ماش، مونگ، مٹن، چینی، ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ جبکہ گندم کے آٹے اور انڈوں سمیت 13 چیزیں سستی ہوئیں۔

ایک ہفتے میں ٹماٹر 12.78 فیصد مہنگے ہوئے۔ اوسط قیمت 111 روپے ریکارڈ کی گئی۔ پیاز بھی مہنگے، اوسط قیمت 70 روپے کلو رہی۔ لہسن پانچ اعشاریہ چار پانچ  فیصد اضافے کے ساتھ 464 روپے کلو فروخت ہوتا رہا۔

چینی معمولی مہنگی ہوئی اور اوسط قیمت 156 روپے رہی۔  گزشتہ ہفتے ڈیزل کی قیمتوں میں چاعر اعشاریہ تین پانچ  فیصد تک اضافہ ہوا۔ البتہ آٹا  دو اعشاریہ آٹھ نو فیصد، انڈے دو اعشاریہ آٹھ چھ  فیصد اور دال مسور ایک اعشاریہ دو چھ فیصد تک سستی ہوئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے