اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

بسنت: 4 دنوں میں ایک ارب 22 کروڑ سے زائد کی ڈور اور پتنگیں فروخت

05 Feb 2026
05 Feb 2026

(لاہور نیوز) کائٹ فلانگ ایسوسی ایشن کے لیگل ایڈوائرز ایڈووکیٹ ملک فیضان احمد نے کہا ہےکہ لاہور میں چوتھے روز ایک ارب 22 کروڑ سے زائد کی ڈور اور پتنگیں فروخت ہوئیں جب کہ چوتھے روز پتنگیں ریٹ بڑھنے کے ساتھ دستیاب بھی رہیں۔

ملک فیضان احمد کے مطابق چوتھے روز مارکیٹس میں 10 لاکھ سے زائد گڈے اور پتنگیں فروخت ہوئیں جب کہ 20 ہزار سے زائد پنے فروخت ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ ڈیڑھ تاوا گڈا 700روپے ، ایک تاوا 400 روپے اور پونا تاوا 300 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے، دو پیس کا پنا 12 سے 15 ہزار کا فروخت ہو رہا ہے۔

ملک فیضان نے کہا کہ پہلے روز 16کروڑ روپے ، دوسرے روز 18کروڑ روپے ، تیسرے روز 20 کروڑ روپے جب کہ چوتھے روز 68 کروڑ کی خرید و فروخت ہوئی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اندرون موچی گیٹ مارکیٹ، اسلام پورہ، ساندہ، سمن آباد، نوناریاں  اور اچھرہ سمیت دیگر علاقوں میں پتنگوں ، گڈوں اور پنوں کی خرید و فروخت جاری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے