اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پی آئی اے کا پیرس سے آنے والے مسافروں کیلئے کرایوں میں رعایت کا اعلان

04 Feb 2026
04 Feb 2026

(لاہور نیوز) پی آئی اے نے پیرس سے پاکستان کے مختلف شہروں کا رخ کرنے والے مسافروں کیلئے کرایوں میں 10 فیصد خصوصی ڈسکاؤنٹ دینے کا فیصلہ کر لیا۔

ترجمان کے مطابق پی آئی اے نے پیرس سے پاکستان کے مختلف شہروں کا سفر کرنے والے مسافروں کیلئے کرایوں میں 10 فیصد خصوصی رعایت دینے کا اعلان کیا ہے، اس خصوصی رعایت کا اطلاق پیرس سے پاکستان آنے والے مسافروں پر ہو گا جس کا مقصد مسافروں، بالخصوص سمندر پار پاکستانیوں کیلئے سفر کو مزید آسان اور سستا بنانا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسافر اس خصوصی رعایت کے تحت 10 فروری 2026 تک اپنی بکنگ کروا سکتے ہیں، یہ رعایت یکم فروری سے 10 مارچ 2026 اور یکم مئی سے 15 مئی 2026 کے دوران سفر کرنے والے مسافروں کیلئے دستیاب ہو گی۔

پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مسافر اس رعایت سے فائدہ اٹھانے کیلئے پی آئی اے کے سرکاری بکنگ دفاتر، ویب سائٹ، موبائل ایپ یا اپنے قریبی مستند ٹریول ایجنٹس سے رابطہ کر سکتے ہیں، پی آئی اے اپنی روایتی مہمان نوازی کے ساتھ مسافروں کو بہترین سفری سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے