اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

حکومت کا ایئرپورٹ کے علاقوں میں پتنگ بازی پر پابندی کا فیصلہ

02 Feb 2026
02 Feb 2026

(ویب ڈیسک) محکمہ داخلہ پنجاب نے ایئرپورٹس کے اطراف علاقوں میں پتنگ بازی پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

یہ فیصلہ بلا رکاوٹ فضائی آپریشن اور مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ کی جانب سے متعلقہ محکموں کو باقاعدہ احکامات جاری کر دیئے جائیں گے، جس کے تحت ایئرپورٹ کے قریبی علاقوں میں پتنگ بازی پر مکمل پابندی نافذ ہو گی، حکام کا کہنا ہے کہ پتنگ بازی کے باعث طیاروں کی آمد و رفت میں خلل پڑنے اور حادثات کے خدشات موجود رہتے ہیں، اسی لئے یہ اقدام ناگزیر قرار دیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ  نے واضح کیا ہے کہ پابندی پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا اور خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، انتظامیہ کے مطابق یہ فیصلہ عوام کی جان و مال کے تحفظ اور فضائی نظام کی بلا تعطل روانی کیلئے کیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے